ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :ریت سپلائی مسئلہ کے پیچھے رکن اسمبلی کا ہاتھ : بی جے پی کا الزام

بھٹکل :ریت سپلائی مسئلہ کے پیچھے رکن اسمبلی کا ہاتھ : بی جے پی کا الزام

Mon, 07 Nov 2016 19:52:03    S.O. News Service

بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ میں ریت سپلائی نہ ہونے سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس کے پیچھے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیاکا ہاتھ ہونے کا بھٹکل بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے۔

پیر کی شام نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے مقامی صدر راجیش نائک نے کہاکہ تعلقہ کے لوگ ریت نہیں ملنے سے پریشان ہیں، غریبوں کو گھر باندھنا ممکن نہیں ہوپارہاہے، 6مہینوں سے مزدور خالی بیٹھے  ہیں۔ کنداپور سے ریت سپلائی ہورہی ہے، لیکن ہوناور کے شراوتی ندی پر ریت ٹھیلوں سے ہونےو الی ریت سپلائی کو روک دیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی کی ذمہ داری تھی وہ متعلقہ مسئلہ کی طرف حکومت کو توجہ دلاتے ، رکن اسمبلی عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بے نام لوگوں کو ریت سپلائی کی سہولت مہیا کی ہے، بی جے پی رکن اسمبلی کے رویہ کی کڑی مذمت کرتی ہے، 9نومبر کو علامتی احتجاج کیاجائے گا، اگلے 15دنوں میں مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنےکی دھمکی دی ۔ مرڈیشور میں باکڑا دوکانوں کا ہٹادینے سے دوکاندار وں کی زندگی سڑک پر آگئی ہے ضلعی انتظامیہ ان کے لئے متبادل انتظا م کرنے کی مانگ کی۔ بھٹکل میں جوکام چل رہے ہیں وہ غیر معیاری ہیں، جس میں افسران بھی شامل ہیں، پچھلے2ماہ سے بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر نہ ہونے سے تحصیل محکمہ کے کام کاج کافی دیری سے انجام پارہے ہیں، سب رجسٹرار دفتر کا نیٹ ورک مسئلہ ابھی حل نہیں ہواہے ، یہ سب حالات  رکن اسمبلی کی بے توجہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، پنچایت کے کاموں میں رکن اسمبلی مداخلت کررہے ہیں، تعلقہ پنچایت افسر بھی اپنے حدود کو پھلانگتے ہوئے رکن اسمبلی کی تعریف میں لگے ہوئے ہیں، مرکز سے امداد کی بھرمار ہے لیکن رکن اسمبلی اپنی امداد ہونےکی تشہیر کرنےپر بے اطمینانی کی اظہار کیا۔ بی جے پی ریاستی ممبر پرمیشور دیواڑیگا، ضلع نائب صدر گوندنائک، کرشنا نائک آسارکیری ، بی جے پی یوتھ جنرل سکریٹری سنیل نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: